ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مشہور فلم ساز کو آیا غصہ، کہا مودی حکومت کا فلم سازوں کے تئیں تباہ کن رویہ

مشہور فلم ساز کو آیا غصہ، کہا مودی حکومت کا فلم سازوں کے تئیں تباہ کن رویہ

Mon, 27 Feb 2017 13:13:21  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی،26فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)نیشنل فلم ایوارڈ یافتہ اڈور گوپال کرشن نے الزام لگایا کہ فلم سازوں کے تئیں مرکزی حکومت کا رویہ تباہ کن ہے، معاون نہیں ہے۔گوپالکرشن نے کہاکہ فلم سازوں کے تئیں حکومت کا رویہ تباہ کن ہے اور باہمی تعاون والا نہیں ہے،میں نے ان مرکزی سرکاری حکام کے چہرے پر خوشی دیکھی ہے جو جانتے ہیں کہ وہ ہمارے تخلیقی کاموں کو برباد کر رہے ہیں۔کیرالہ نژاد فلم ساز یہاں نیشنل سینٹر فار دی پرفارمنگ آرٹس (این سی پی اے)میں منعقد ’’گیٹ وے لٹفیسٹ‘‘میں ’’بالی ووڈ از ناٹ انڈین سنیما‘‘موضوع پر بول رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ علاقائی زبان کے زمرے میں ’’دوردرشن‘‘پر مختلف زبانوں کی فلم دکھانے کی روایت تھی،میں نے اس کا نام تبدیل کرنے کی مانگ کی لیکن حکومت اس کے تئیں انتہائی گریزاں رہی،بالآخر یہ روایت ہی بند ہو گئی۔اڈور گوپال کرشن نے فلموں میں سنسر شپ کے خیال پر تنقید کی ہے،انہیں لگتا ہے کہ جمہوریت میں سنسر شپ کی بات بے تکی ہے اور صرف آمریت میں اس طرح کے قوانین چل سکتے ہیں۔گوپالکرشن نے کہاکہ میں کسی طرح کی سنسر شپ میں بھروسہ نہیں کرتا،میں نہیں چاہتا کہ یہ بتایا جائے کہ کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا ہے،جمہوریت میں یہ بہت احمقانہ ہے،آمریت میں ہی کسی طرح کی سنسر شپ ہوتی ہے۔


Share: